کاروار :28؍مئی (ایس اؤ نیوز)مڈگاؤں۔ کاروار۔ منگلورو کے درمیان دوڑنےو الی ڈیمو ٹرین اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے اسی روٹ پربہت جلد میموٹرین دوڑے گی۔
کونکن ریلوے نے ریلوے بورڈ کو پیش کش ارسال کی ہے کہ مڈگاؤں۔ کاروار۔ منگلورو کے روٹ پر مکمل بجلی سے چلنے والی مین لائن الکٹرک ملٹی پل یونٹ (میمو)ٹرین فراہم کی جائے۔ اگلے دومہینوں میں میمو ٹرین مڈگاؤں۔ کاروار۔ منگلورو کے درمیان ڈورے گی۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کونکن ریلوے نے ریلوے بورڈ سے بہترین کمپنی کی معیاری میموٹرین مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن کونکن ریلوے کو ابھی تک میموٹرین دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال جوٹرین فراہم کی جارہی ہے وہ بجلی ٹرین بار بار خراب ہونے کی وجہ سے ہم نے جو مطالبہ کیا ہے اسی کمپنی کی میموٹرین فراہم کی جائے۔ اسی وجہ سے میموٹرین کی دستیابی میں دیری ہورہی ہے اگلے دومہینوں میں میموٹرین اترکنڑا ضلع سےہوتےہوئے منگلورو ۔ گوا کے درمیان دوڑے گی۔ کہاجارہاہے کہ ضلع کے مریضوں کو علاج کے لئے منگلورو پہنچنے والوں کو اب پہلے سےزیادہ سہولت ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔
مڈگاؤں۔ کاروار۔ منگلورو کے درمیان دوڑنےوالی چلنےوالی ڈیزل انجن ملٹی پل یونٹ (ڈیمو) ٹرین صبح 5بجے مڈگاؤں سے نکل کر 6 بجے کارواراور دوپہر 12بجے منگلورو پہنچ جاتی تھی ۔ وہی ٹرین دوپہر 15-02بجے منگلورو سے نکل کر
کونکن ریلوے ریجنل مینجر بی بی نکم کا کہناہے کہ بجلی سے چلنے والی میموٹرین کےلئے پیش کش ارسال کئے ہیں۔ ریلوے بورڈ سےہمیں بہت جلد میموٹرین دستیاب ہوگی۔ جس طرح ڈیمو ٹرین جس روٹ پر چلتی تھی اسی طرح اگلے دومہینوں میں بجلی سےچلنے والی میموٹرین دوڑے گی۔ میموٹرین میں ضرورت کے مطابق۔ 4-8-12بوگیوں کو جوڑا جاسکتاہے۔